اسلام آباد ( آن لائن ) جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر کو تحفے میں ملنے والی کشمیر ی شال سنبھالنے میں مشکلات کا سامنا ، کہتے ہیں اسے سنبھالنے کا طریقہ بھی سکھایا جائے۔ پاکستان میں تعینات جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر جو پاکستان میں اپنی تعیناتی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گھومنے پھرنے اور مختلف مسائل پر سوشل میڈیا پرآواز بلند کے حوالے سے مشہور ہیں ، سوشل میڈیا
پرجاری ایک پیغام میں مارٹن کوبلر کشمیر ی شال کو سنبھالنے میں مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔جرمنی کے سفیر نے لکھا ہے کہ کشمیری شال کا تحفہ لینا اچھا لگا۔ تاہم تحفہ دینے والے نے اسے اوڈھنے کا طریقہ نہیں بتایا ، ہر بار کسی ایک طرف سے لمبی ہوجاتی ہے اور بار بار نیچے سرک جاتی ہے۔ مارٹن کوبلر نے کہا ہے کہ کشمیری شال کو سنبھالنا ذرا مشکل ہے تاہم یہ تجربہ اچھا رہا ۔