لاہور (نیوز ڈیسک) پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کی حراست میں ہیں، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سلمان رفیق نے آپ بیتی لکھنا شروع کر دی ہے، خواجہ سعد رفیق نے گزشتہ صبح ڈیوٹی پر موجود آفیسر کو پنجابی میں کہا کہ ’’پلیوں ای ناشتہ کرا دیو‘‘ یعنی اپنی طرف سے ہی ناشتہ کرا دیں، رپورٹ میں
بتایاگیا کہ صحافیوں کے وفد نے جب سلمان رفیق سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ میں یہاں مطمئن ہوں اور کوئی تنگی نہیں ہے، نیب افسران کا رویہ بھی بہتر ہے، انہوں نے بتایا کہ میں آپ بیتی لکھ رہا ہوں، اس میں، میں نیب کے حالات، سیاسی معاملات، خاموشیاں، سرگوشیاں اور ہلکا ہلکا ٹریفک کا شور بھی لکھ رہا ہوں۔ اس طرح نیب کی حراست میں خواجہ سعد رفیق صبح صبح پنجابی میں ناشتہ مانگتے رہے۔