وفاقی کابینہ کادوسرا خصوصی اجلاس ،10 مزید وزارتوں کی 100 روزہ کاجائزہ مکمل،وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ بڑافیصلہ کرلیاگیا

15  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے دوسرے خصوصی اجلاس میں10 مزید مختلف وزارتوں کی گزشتہ 100 دنوں کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزارتوں کی جانب سے مستقبل کے پلان اور اس پر عملدرآمد کے لائحہ عمل وزیر اعظم کو پیش کر دیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہر 3 ماہ بعد منعقد ہوگا ۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت یہاں وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔

جس میں 10 مختلف وزارتوں کی گزشتہ 100 دنوں کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کئی گھنٹے تک جاری رہا جس میں وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کی جانب سے وزارتوں کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات اور ان کے مثبت اثرات پر بھی بریفنگ دی گئی ۔ اجلاس کے دوران وزارتوں کی جانب سے مستقبل کے پلان اور اس پر عملدرآمد کے لئے لائحہ عمل بھی وزیر اعظم کو پیش کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہر تین ماہ بعد منعقد کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس ہوا تھا جس میں 26 وزرا کی 3 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا تھا گزشتہ خصوصی اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزرا سے کارکردگی پر فرداً فرداً سوال کیے تھے اور وزرا کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات اور مشورے دیئے تھے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس 9 گھنٹے سے زائد جاری رہا تھا جس میں وزیر اعظم وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کی کارکردگی سے خوش ہوئے تھے جس کے بعد مراد سعید کو وفاقی وزیر بنادیا گیا ۔ اب بقیہ10 وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہفتہ کو ہوا۔10 مزید مختلف وزارتوں کی گزشتہ 100 دنوں کی کارکردگی کے جائزہ کے بعد مجموعی طور پر جائزہ لی گئی وزارتوں کی مجموعی تعداد 36 ہوگئی ۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…