بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان مولانا طارق جمیل کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیں، وہ یہ عہدہ بھی قبول کر لیں گے اس لیے کہ۔۔! سلیم صافی نے ایسا دعویٰ کر دیا کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی نے ایک نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر عمران خان کا پیمانہ ایمانداری اور سادگی ہے تو پھر عثمان بزدار کی جگہ مولانا طارق جمیل کو پنجاب کے وزیراعلیٰ کا عہدہ دے دیا جائے۔ سلیم صافی نے کہا کہ ہمارے نزدیک حکمرانی کے لیے اہلیت، صلاحیت اور استعداد ضروری ہے، اگر وزیراعظم کا پیمانہ ایمانداری اور سادگی ہے تو مولانا طارق جمیل اس معیار پر پورا اترتے ہیں، وزیراعظم عمران خان بھی اس بات کو مانیں گے کہ عثمان بزدار سے زیادہ

سادگی اور ایمانداری مولانا طارق جمیل میں ہے، سلیم صافی نے کہا کہ آج کل مولانا طارق جمیل وزیراعظم عمران خان کے مداح بھی ہیں، مولانا طارق جمیل کے ملک میں بڑی تعداد میں خیر خواہ بھی موجود ہیں اور وہ ریاست مدینہ کے ماڈل سے بھی اتفاق کرتے ہیں، معروف صحافی سلیم صافی نے کہاکہ اس لیے بہتر یہ ہے کہ مولانا طارق جمیل کو وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا جائے اور شاید مولانا طارق جمیل بھی اس عہدے کے لیے ہاں کر دیں کیونکہ وزیراعظم عمران خان کے تصور ریاست مدینہ سے بھی وہ اتفاق کرتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…