بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مولانا طارق جمیل کی قوم سے اپیل، وزیراعظم عمران اور بشریٰ بی بی سے متعلق اہم بیان دے دیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے، اللہ تعالیٰ نے بہت سے لوگوں کو حکومت دی اسی میں سے عمران خان بھی ہیں جن کو اللہ نے حکومت دی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں کوئی ایک حکمران ایسا نہیں گزرا جس نے یہ خواہش ظاہر کی ہو یا ارادہ کیا ہو کہ ہم پاکستان کو مدینہ والی فلاحی ریاست بنائیں گے

وزیراعظم عمران خان پہلے شخص ہیں جنہوں نے پہلی تقریر میں اس نظریے کو پیش کیا، انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کی پوری پوری مدد کریں، دعا اور تعاون کے ساتھ کہ مدینے کی ریاست کا جو بھی تصور پیش کرے گاہم اس کے غلام ہوں گے، مولانا طارق جمیل نے کہا کہ عمران خان مضبوط ارادے کے مالک ہیں، انہوں نے ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا تو ان کی جیب خالی تھی لیکن ان کے عزم و ارادہ کرنے پر اللہ تعالیٰ نے اسے کھڑا کر دیا، جب یہ 22 سال پہلے سیاست میں آئے تو ان کے ساتھ کوئی بھی نہیں تھا لیکن ان مضبوط ارادے و عزم پر اللہ نے ان کی مدد کی اور انہیں وزیراعظم بنایا، اب یہ ایک خوبصورت خواب دیکھ رہے اور ہمیں دکھا رہے ہیں اور مخلص ہیں، ہمیں ان کا ساتھ دیناہے اور یہ ساتھ ایسے دینا ہے کہ ہم کبھی جھوٹ نہیں بولیں گے ، سچ بولیں گے، جھوٹ نہیں بولیں گے، دھوکہ نہیں دیں گے، ظلم نہیں کریں گے، رشوت نہیں لیں گے، یہ ہمارا ساتھ ہے اور یہ ہی تو ریاست مدینہ تھی، جس میں سچائی، راست بازی اور قربانی تھی، ہم اسے سیاسی رنگ نہ دیں بلکہ ایک دینی فریضہ سمجھ کر ادا کریں، مولانا طارق جمیل نے بشری بی بی کے بارے میں کہا کہ یہ پہلی خاتون اول ہیں جو پورے اسلامی حجاب ، نقاب اور پردے میں ہیں، پورے پاکستان کی خواتین کے لیے ان کی زندگی ایک پیغام ہے کہ اتنے بڑے منصب پر بھی پردہ کیا جا سکتا ہے،

ان دو چیزوں میں وہ اپنی مثال آپ ہیں، ہم سب ان کے لیے دعا گو ہیں اللہ ان کی مدد فرمائے اور انہیں ہر شر سے بچائے۔معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے عوام نے پیغام میں کہا ہے کہ 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔ معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان واحد حکمران ہے جس نے ریاست مدینہ کی بات کی، عوام سے اپیل ہے

وزیراعظم عمران خان سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے منصوبے صرف عزم و حوصلے سے شروع کیے، 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے، جھوٹ، فراڈ اور ظلم کا راستہ چھوڑ دے، عوام رشوت، زیادتی کا راستہ چھوڑ کر سچائی، محبت کا راستہ اپنائیں۔مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…