اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ لڑکیاں کون ہیں اور لڑکوں کے ساتھ کیا کچھ کرتی ہیں؟ خاتون پر تشدد کرنیوالے ملزم واصف عباسی کا موقف بھی سامنے آ گیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خاتون پر تشدد کرنے والے واصف عباسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس حکام اور وزیر داخلہ نے اس کا نوٹس لے لیا، پولیس کی کارروائی کے بعد واصف عباسی کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے، واصف عباسی نے کہاکہ اس ویڈیو کو ایڈیٹ کرکے وائرل کیا گیا ہے، ان لڑکیوں نے مجھ سے 28 لاکھ روپے لیے ہیں، واصف عباسی کا کہنا ہے کہ جس دن میرے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی اسی دن میں چین آیا۔

واصف عباسی نے کہا کہ ان لڑکیوں نے میرے پیسے کھائے ہیں میں نے جب پیسوں کی ڈیمانڈ کی تو انہوں نے بلیک میلنگ شروع کر دی، اس نے اپنے بیان میں کہا کہ لڑکیوں کا یہ گروپ لڑکوں سے پیسے لے کر انہیں بلیک میل کرتا ہے، واصف عباسی نے کہا کہ میرے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز واصف عباسی کی جانب سے ایک خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں اس نے نازیبا زبان استعمال کی اور خاتون کو مارا بھی، واضح رہے کہ لڑکی پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او راولپنڈی نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔پولیس کے مطابق خاتون پر تشدد کرنے والے شخص کی گرفتاری کیلئے گھر پر چھاپا مارا گیا لیکن ملزم گرفتار نہ ہوسکا، تشدد کے ملزم واصف عباسی کا تعلق کہوٹہ سے ہے اور ملزم کے والد کے مطابق ملزم کاروبار کے سلسلے میں چین گیا ہوا ہے۔سی پی او راولپنڈی احسن عباس کا کہنا ہے کہ ملزم کے وطن لوٹنے پر فوری کارروائی کریں گے۔دوسری جانب تشدد کا شکار ہونے والی لڑکی نے ملزم واصف علی کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمہ درج کرادیا۔ایف آئی آر میں لڑکی نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دیا تاہم معلوم ہوا کہ ملزم شادی شدہ اور بچوں کا باپ ہے جس پر ملزم سے پیچھا چھڑانے کی کوشش کی تو اس نے تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،

دوسری جانب ایک خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر خاتون پر تشدد کی وڈیو وائرل ہونے کا معاملہ تشدد زدہ خاتون کا نام امان ہے، واقعہ تین ماہ پرانا ہے اور واقعہ اسلام آباد کی حدودجی الیون میں پیش آیا تھا، واقعہ امان کی دوست زرلش کے فلیٹ جی الیون میں پیش آیا تھا واقعہ کی ایف آئی آر 12 دسمبر 2018 کو زرلش کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کی گئی اور واقعہ کا ملزم واصف عباسی بارہ دسمبر 2018ء کو لاہور سے چین روانہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ پیسے کے لین دین کی وجہ سے ہوا۔ ذرائع کے مطابق زرلش نے ملزم واصف کے 28 لاکھ روپے دینے ہیں اور زرلش کی جانب سے ملزم کو دو عدد چیک بھی دیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…