اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ علیمہ باجی کو چوری کرنے پر جرمانہ ہوا تاہم ان سے منی ٹریل بھی لی جائے کہ ان کے پاس کن ذرائع سے دولت آئی اور کس طرح انہوں نے پیسہ ملک سے باہر بھیجا۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ قوم پہلی بار جاہل حکومت کو بھگت رہی ہے۔ واپڈا نے اقرار کیا ہے کہ سندھ میں ہماری حکومت نہیں اس لئے سندھ کے لئے گیس بھی نہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ
عمران خان کو چاہیے کہ وہ فیاض چوہان اورعلی امین گنڈاپور سے کٹے پالنے کا کام لیں مگر اس کے لئے بھی ضروری ہے کہ ان پر کوئی ایسا چرواہا معمور کیا جائے جو انہیں کان سے پکڑ کر اخلاقیات بھی سکھائے۔ سعید غنی نے کہا کہ فواد چوہدری کو تربیت ہی یہ دی گئی ہے کہ بیٹاوفاداری کسی سے بھی نہ کرنا عزت آنے جانے والی چیز ہے اور عہدہ حاصل کرنے کے لئے اخلاقیات کا دامن بھی چھوڑنے سے گریز نہ کریں۔