منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسلام آباد ایئرپورٹ ،نئی تعمیر شدہ عمارت دھنسنا شروع ہوگئی ٗ صورتحال انتہائی خطرناک، کھلبلی مچ گئی،اسٹاف اور کارکنان کو متبادل جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ 

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد انٹرنیشنل پر کسٹم کارگو (ایئرفریٹ یونٹ) کی عمارت کو دھنسنے اور دراڑیں پڑنے کے بعد انتظامیہ نے تمام اسٹاف اور کارکنان کو متبادل جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ایک سینیئر افسر اور دیگر کے دفتر میں نالی سے لیکیج کے ساتھ ہی دیوار پر چھوٹی دراڑیں پڑنا شروع ہوئی تھی تاہم دن بدن ان دراڑوں میں اضافہ ہوگیا اور اب عمارت کا ایک حصہ دھنسنا شروع ہوگیا۔

واقعہ کے بعد محکمہ کسٹم کے سینئر افسران معاملے کو ایئرپورٹ منیجر اور اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرلائن کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کے نوٹس میں لائے اور کہ عمارت یہاں کام کرنے والوں کیلئے مزید محفوظ نہیں ہے۔ایڈیشنل کلیکٹر کسٹمز نثار احمد نے بتایا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ایئرفریٹ یونٹ کے دفتر کو دوسری جگہ منقل کرنا شروع کردیا ہے۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ عمارت میں موجود دراڑیں بڑھ گئی تھیں اور عمارت ایک طرف سے دھنسے لگی تھی اور یہ کام کے لیے مزید محفوظ نہیں تھی۔عہدیدار کے مطابق ایئرفریٹ یونٹ آفس کو نئے ایئرپورٹ کو باضابطہ طور پر کھولنے سے 2 روز قبل یکم مئی کو نئی تعمیر شدہ عمارت میں منتقل کیا گیا تھا تاہم3 ماہ بعد دیوار میں دراڑیں پڑنا شروع ہوگئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ سی اے اے کو لکھے گئے خط کے بعد انتظامیہ نے دراڑیں بھرنے کے لیے دیواریں پلاستر کروائی لیکن خطرے کی گھنٹی اس وقت بجنا شروع ہوئی جب کچھ دن میں عمارت دھنسنا شروع ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ اتنی خطرناک صورتحال میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر لوگ کس طرح کام کرسکتے ہیں، لہٰذا اسٹاف کو یہاں سے منتقل کرنا ہی بہتر ہے۔ اسلام آباد انٹرنیشنل پر کسٹم کارگو (ایئرفریٹ یونٹ) کی عمارت کو دھنسنے اور دراڑیں پڑنے کے بعد انتظامیہ نے تمام اسٹاف اور کارکنان کو متبادل جگہ منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…