جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

کروڑوں لوگوں کو میری وائرل ویڈیو دکھادی، آپ تو چاہتے ہیں پھڈا بنے،شیخ رشید صحافیوں سے ناراض ،شیخ رشید نے کہاکیاتھا؟حیرت انگیز صورتحال

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحافیوں سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انکو لال حویلی میں دی گئی دعوت ہی منسوخ کردی۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ دنوں اپنی وزارت کی کارکردگی بتانے کے لیے پریس کانفرنس کی تو اس کے اختتام پر مائیک کھلے رہ گئے۔

شیخ رشید نے صحافیوں کے سوال و جواب پر وزیراعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش سے متعلق سرگوشی کی جو مائیک سے ہوتی ہوئی صحافیوں کے کانوں تک جا پہنچی اس کے بعد میڈیا میں ان خبروں کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا گیا جبکہ وزیر اطلاعات نے بھی اس خبر پر رد عمل کا اظہار کیا تھا اور شیخ رشید کے لیے اپنی وزارت چھوڑنے کی پیشکش کی تھی۔وزیر ریلوے صحافیوں کی جانب سے اس خبر کو بریک کیے جانے پر ناراض نکلے اور ہفتے کو پریس کانفرنس میں اس کا اظہار کرتے ہوئے صحافیوں کی دعوت ہی منسوخ کردی۔شیخ رشید نے صحافیوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی دفعہ آپ نے اچھا نہیں کیا، اس لیئے لال حویلی کی دعوت واپس لے لی۔وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ آپ لوگوں نے کروڑوں لوگوں کو میری وائرل ویڈیو دکھادی، آپ تو چاہتے ہیں پھڈا بنے۔انہوں نے کہا کہ چار مرتبہ وزیراطلاعات رہا ہوں آپ لوگوں کو خوش کرنا آسان نہیں۔  وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے صحافیوں سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے انکو لال حویلی میں دی گئی دعوت ہی منسوخ کردی۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ دنوں اپنی وزارت کی کارکردگی بتانے کے لیے پریس کانفرنس کی تو اس کے اختتام پر مائیک کھلے رہ گئے۔شیخ رشید نے صحافیوں کے سوال و جواب پر وزیراعظم کی جانب سے وزارت اطلاعات کی پیشکش سے متعلق سرگوشی کی جو مائیک سے ہوتی ہوئی صحافیوں کے کانوں تک جا پہنچی اس کے بعد میڈیا میں ان خبروں کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کیا گیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…