پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

سرکاری سکولوں میں سیکنڈ شفٹ کا آغاز،65ہزار اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کردیاگیا،تفصیلات جاری

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے مشیر برائے تعلیم ضیاء اللہ خان بنگش نے نئی نسل کو مستقبل کی ذمہ داریوں کے لئے بہتر طور پر تیار کرنے اور ان میں نظم و ضبط پیداکرنے کے لئے محکمہ تعلیم کا نام محکمہ تعلیم و تربیت رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اب تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی تربیت بھی کریں گے اور انہیں آداب زندگی سے روشناس کرایا جائے گا۔

انہوں نے سیکنڈشفٹ میں ہر پرائمر ی سکول میں مڈل،مڈل میں ہائی اور ہائی میں ہائیر سیکنڈری کلاسزکے اجراء کابھی اعلان کیا اور کہاکہ اس کے لئے مزید 65ہزار اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے۔یہ اعلانات انہوں نے ہفتہ کے روز گورنمنٹ کمپری ہنسیو ہائی سکول کوہاٹ میں انٹر ہائی وہائیر سیکنڈری سکولز سپورٹس ٹورنامنٹ 2018ء کے تقریب تقسیم انعامات سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کئے۔تقریب سے ضلع ناظم کوہاٹ محمد نسیم آفریدی اور ٹورنامنٹ کے سیکرٹری جنرل زاہد رشید نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ضلعی صدر آفتاب عالم، پی ٹی آئی کے جنوبی اضلاع کے سیکرٹری جنرل ملک عاطف خان،سیکرٹری بورڈ الیا س آفریدی،ڈی ای اوکوہاٹ ،منتخب نمائندوں،پرنسپلز، ہیڈماسٹرز ،اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ضلع ناظم نے اس موقع پر 20ہزار روپے کا بھی اعلان کیا۔ہائی سکول استرزئی کے طلباء نے مارچ پاسٹ جبکہ ہائی سکول نمبر2کے طلباء نے جمناسٹک کا مظاہرہ کیا۔مشیر تعلیم نے کہا کہ صوبے میں نئے سکول تعمیر کرنے کی بجائے موجودہ تعلیمی اداروں کو مضبوط و مستحکم کیا جائے گا اور موجودہ سیکنڈری سکولوں میں 5لاکھ بچوں کے لئے گنجائش پیداکی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں کوتعلیمی معیار کے حوالے سے پورے ملک کیلئے رول ماڈل بنایا جائے گا۔ضیاء بنگش نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر سپورٹس کے زیادہ سے زیادہ ایونٹس منعقد کرنے کیلئے محکمہ سپورٹس کے ساتھ ایم او یو سائن کیاجائے گا

جبکہ 5ہزار سکولوں میں کھیلوں کے میدانوں کی تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے گی اور سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو بھی تقویت دی جائے گی۔مشیر تعلیم نے کمپری ہنسیو سکول سمیت کوہاٹ کے4سکولوں کے گراؤنڈز کو گراسی کرنے کا بھی اعلان کیا۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کے مختلف گیمز کے کامیاب ٹیموں کو ونر اور رنراپ ٹرافیاں دینے کے علاوہ سکول سربراہان اورکھلاڑیوں کوانفرادی انعامات بھی دئیے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…