لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کے خون کے نمونے کی تازہ رپورٹ منظر عام پر آ گئی ۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ میں ایک بار پھر کینسر کا باعث بننے والے اجزاء کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے ۔رپورٹ میں کرومو گرینن اے اجزاء کی موجودگی معمول سے کئی گنا زیادہ پائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا پیر کے روز اسلام آباد
میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے شہباز شریف کوآشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار کیا گیا تھا اور 64روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد احتساب عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج رکھا ہے ۔پروڈکشن آڈر جاری ہونے کے بعد شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلا م آباد میں موجود ہیں اور منسٹر انکلو کو سب جیل کا درجہ دیا گیا ہے۔