لاہور( نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور کی جانب سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے بعد جلد اہم گرفتاریوں کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور میں صفائی کے نام پر قومی خزانے کو53ارب روپے کا نقصان پہنچانے
کا انکشاف ہوا ہے ۔صفائی کمپنی میں 9سیاستدانوں،7بیوروکریٹس سمیت 22 کے قریب شخصیات کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس کیس میں بڑے نام سامنے آئیں گے جبکہ بعض سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کی جانب سے نیب کے ساتھ تعاون بھی نہیں کیا گیا ۔