بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

جعلی فون کالز کے بعد نیا بینکنگ فراڈ سامنے آگیا،منڈی بہاؤالدین کا شہری کیسے چند منٹوں کے اندر اندرکنگال ہوا؟آپ بھی احتیاط برتیں

datetime 15  دسمبر‬‮  2018 |

منڈی بہاالدین( آن لائن ) جعلی فون کالز پر شہریوں کو ڈرا دھمکا کر ان کے اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کرکے رقم سے محروم کرنے کے واقعات کے بعد اب ایک نیا بینکنگ فراڈ سامنے آگیا۔اطلاعات کے مطابق پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں شہری کے علم میں لائے بغیر مبینہ طور پر ہیکرز نے اس کی محنت سے کمائی گئی رقم اکاؤنٹ سے نکال لی گئی۔

متاثرہ شہری نے بتایا کہ دوپہر 11 بجے کے قریب اس نے نجی بینک میں موجود اپنے اکاؤنٹ میں 5 لاکھ روپے جمع کروائے تھے جس کے بعد شام میں اس کے موبائل پر رقم نکلوانے کے میسجز موصول ہونا شروع ہوئے۔میسجزپڑھ کر جب شہری معلومات حاصل کرنے کی غرض سے بینک روانہ ہوا توبینک تک پہنچتے پہنچتے اس کے اکاؤنٹ سے 2 لاکھ 52 ہزار روپے کی رقم نکالی جاچکی تھی۔شہری کے مطابق اس کا اکاؤنٹ الائیڈ بینک میں ہے جس سے رقم نکلوائی گئی، رقم نکلوانے کا معاملہ سامنے آنے پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔بعد ازاں جب شہری نے مذکورہ بینک کی ہیلپ لائن پر کال کرکے معلومات حاصل کی تو انہوں نے بتایاکہ پیکو روڈ لاہور پر قائم بنک کے اے ٹی ایم سے یہ رقم نکالی گئی، متاثرہ شخص کاکہنا تھا کہ میرے ساتھ فراڈ ہوا ہے۔شہری کا مزید کہنا تھا کہ اے ٹی ایم کارڈ میرے پاس ہی موجود تھا اور رقم نکلنے کا علم موبائل پر موصول ہونے والے میسج سے ہوا۔متاثرہ شخص نے متعلقہ بینک اور قریبی پولیس تھانے میں درخواست دے دی ہے،اس کے ساتھ اس نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ میری رقم واپس دلائی جائے۔واضح رہے کہ 2 روز قبل حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد میں غریب بوڑھے پینشنر کو فون پر جعلسازی کے ذریعے تقریبا ڈیڑھ لاکھ روپے سے محروم کردیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلی کال بینک کے اے ٹی ایم کارڈ پر درج یو اے این نمبر سے منگل کے روز دوپہر 1 بجے کے قریب موصول ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ کال کرنے والے نے خود کو بینک کے کراچی ہیڈ آفس کا ملازم بتایا اور بینک اکاؤنٹ کی تصدیق کا جھانسا دے کر معلومات طلب کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…