منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سے یورپ منشیات سمگل کرنیکی کوشش میںپکڑی جانیوالی یہ غیر ملکی ماڈل تو آپ کو یاد ہو گی،اب یہ کہاں اور کس حال میں ہے؟ کیس کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)سیشن عدالت نے منشیات سمگلنگ میں ملوث غیرملکی حسینہ کو گیارہ سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کرتے ہوئے کل (پیر )حتمی جواب طلب کر لیا۔ ہفتے کو غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج علی رضا کی عدالت میں ہوئی۔ چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی حسینہ عدالت میں پیش ہوئی۔ عدالت نے سماعت کے دوران غیر ملکی حسینہ ٹریسا کو گیارہ سوالوں پر مشتمل سوالنامہ فراہم کردیا اور ملزمہ سے سوموار کو حتمی

جواب طلب کر لیا۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت سوموار 17دسمبر تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے کسٹم حکام کی جانب سے پیش کیا گیا ترمیمی چالان مسترد کر دیا تھا اور اب ملزمہ کو سوالنامہ فراہم کرنے کے بعد کیس حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ ملزمہ نے اپنے ابتدائی بیان میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ ماڈلنگ کے لیے پاکستان آئی تھی منشیات کا اسے کوئی علم نہیں ہے۔ کسٹم حکام کے مطابق ملزمہ کو لاہور ائیرپورٹ سے ساڈھے آٹھ کلو ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…