بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آنے والے دنوں میں بارشیں نہیں بلکہ کیا ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات نے ہوش اڑا دینے والی پیش گوئی کردی

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں بارشوں کے کم امکانات ہیں،میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے میں جبکہ شمال اور شمال مغربی علاقوں سے ملک میں سرد اور خشک ہوائیں جاری ہیں،اس کے باوجود آنے والے دنوں میں بارشوں کے انتہائی کم امکانات ہیں۔

جس سے اسلام آباد سمیت ملک کے بہت سے علاقوں میں پانی کی قلت ہوسکتی ہے۔جمعرات اور جمعے کی درمیانی رات اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت3ڈگری سینٹی گریڈ اور مری میں مائنس1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ پر موجود سیٹلائٹ تصاویر میں بتایا گیا ہے کہ خلیج بنگال پر گہرے بادل اور شمالی ایران اور بحرکسپیئن میں بادل چھائے ہوئے ہیں،لیکن افغانستان سے بنگلہ دیش تک سارا خطہ صاف ہے۔محکمہ موسمیات کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ اگر مغرب سے مضبوط ہوائیں آتی ہیں تو وہ ایران سے پاکستان تک بادل لا سکتی ہیں،یا یہ کہ مشرق سے ہلکی ہوائیں اپنے ساتھ کچھ نمی بھی لاسکتی ہیں۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پرسکون اور کم شدت کی ہوائیں آسکتی ہیں اور سرد اور خشک موسم ملک کے بہت سے حصوں میں جبکہ انتہائی سرد موسم ملک کے بالائی حصوں میں متوقع ہیں۔بارش کی کمی نے ملک میں پانی کی سپلائی کو بھی متاثر کرنا شروع کردیا ہے اور آنے والے دنوں میں ملک کے بہت سے حصوں میں پانی کا بحران سامنے آسکتا ہے،جس میں اسلام آباد بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…