جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ترازو فیس ختم مگر ساتھ ہی کم تولنے والوں کی شامت آگئی حکومت نے ناپ تول کی چیکنگ کیلئے حیران کن میکانزم بنا لیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال ایوان صنعت و تجارت لاہورآئے اورچیمبر کی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے ملاقات کی -ایوان صنعت وتجارت لاہور کے صدر الماس حیدر ،سینئر نائب صدر خواجہ شہزاد ناصر اور صنعت کار بھی اس موقع پر موجود تھے -صنعت کارو ں اور تاجروں نے صوبائی وزیر کو پانی کے بلوں، بجلی ، گیس اوردیگر درپیش

مسائل سے آگاہ کیا -صوبائی وزیر نے صنعت کاروں کو جائز مسائل کے ترجیحی بنیادو ںپر حل کی یقین دہانی کرائی – صوبائی وزیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صنعت کاروں اور تاجروں کا قومی معیشت کی مضبوطی میں کلیدی کردار ہے اورصنعت کاروں اور تاجروں کے جائز مسائل کا حل ہماری ذمہ داری ہے -صوبائی وزیر نے کہاکہ صنعتوں میں انسپکٹر لیس رجیم لارہے ہیں جس کے نفاذ سے کوئی انسپکٹر صنعتکاروں کو تنگ نہیں کرسکے گا – انہو ںنے کہاکہ بوائلر کی چیکنگ کیلئے بھی تھرڈ پارٹی کا نظام متعارف کرائیں گے – انہو ںنے کہاکہ پنجاب حکومت نے صوبے میں ترازو فیس کا خاتمہ کردیاہے اور حکومت کے اس اقدام سے 2 لاکھ سے زائد چھوٹے دکاندار فائدہ اٹھائیں گے-انہو ںنے کہاکہ کم نا پ تو ل کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گا ،ناپ تول میں کمی پر سخت سزا ہوگی اور اس سلسلے میں قانون سازی کی جارہی ہے – انہو ںنے کہاکہ ناپ تول کی چیکنگ کے لئے میکا نزم بنا لیاہے او ر اس حوالے سے آئندہ ہفتے سے مہم کا آغاز کردیاجائے گا -صوبائی وزیر نے کہاکہ سوشل میڈیا پر روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی فہرست جاری کریں گے تاکہ لوگوں کو روزانہ کی بنیاد پر اشیاء ضروریہ کی قیمتو ںکے بارے میں مکمل آگاہی ہو – انہو ںنے کہاکہ کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کئے جارہے ہیں –

چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتیں کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں -صوبائی وزیر نے کہاکہ پنجاب حکومت چھوٹی صنعتوں کے فروغ کے لئے انقلابی سکیمیں لارہی ہے-انہو ںنے کہاکہ میں آپ کا نمائندہ بن کر آپ کے مسائل کے حل کے لئے اقدامات کروں گا ہم کام کرنے کے لئے آئے ہیں اور کام کرکے دکھائیں گے -صوبائی وزیر نے کہاکہ صنعت کاروں اور تاجرو ں کے تعاون سے صنعتوں کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع پیدا کریں گے – صدر ایوان صنعت و تجارت نے کہاکہ صنعتوں کے فروغ کے لئے ہم حکومت کے ساتھ اور ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…