منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

خاتون اول کی زندگی میں پاکستانی خواتین کیلئے کیا خاص پیغام ہے ؟معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے بشریٰ بی بی سے متعلق اہم بات کہہ دی

datetime 15  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر طارق جمیل نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ کی بھی تعریف کر دی۔ان کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کی تعریف کی اور پاکستانی عوام سے پاکستان کو فلاحی ریاست جیسا بنانے کے لیے عمران خان کی مدد کرنے کی اپیل کی۔ اس کے ساتھ ہی ممتاز عالم دین طارق جمیل نے  عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی بھی تعریف کی اور خواتین کوکہا کہ آپ ان کی زندگی سے سبق سیکھیں۔ پاکستانی تاریخ میں

اتنے وزیراعظم آئے ان کے ساتھ بڑی خواتین اول آئیں۔یہ پہلی خاتون اول ہیں جو مکمل پردے میں ہیں اور مکمل طریقے سے اسلامی حجاب کرتی ہیں۔اس لیے پورے پاکستان کی خواتین کے لیے خاتون اول کی زندگی ایک پیغام ہے کہ اتنے بڑے منصب پر ہوتے ہوئے بھی وہ مکمل حجاب کرتی ہیں۔عمران خان اپنی مثال آپ ہیں اور ہم سب عمران خان کے لیے دعا گو ہیں اور اللہ تعالیٰ انہیں ہر شر سے بچائے۔واضح رہے کہ چند دن پہلے بھی ایک تقریب میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…