اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کون ہے افضل کھوکھر؟بلائیں اگر نہیں آتے تو ایس ایس پی کو کہیں پیش کرے، چیف جسٹس نے لیگی ایم این اے کو فوری طور پر طلب کر لیا، لیگی ایم پی اے کی جائیداد کا ریکارڈ پیش کرنے کا بھی حکم۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان نے ایل ڈی اے سٹی سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ کون ہے افضل کھوکھر؟ جس پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل
امتیاز کیفی نے چیف جسٹس کو بتایا کہ افضل کھوکھر ایک سیاسی شخصیت ہے اور مسلم لیگ ن کا رکن قومی اسمبلی ہے ۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بلائیں انہیں، اگر نہیں آتے تو ایس ایس پی کو کہیں انہیں پیش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹاؤن شپ میں بہت سی شکایات مل رہی ہیں، ہم نے وہاں پر کیمپ بھی لگوایا تھا، لوگوں کو ڈرایا جا رہا ہے۔چیف جسٹس نے ن لیگی رہنما افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر کو فوری طلب کر لیا۔