لاہور (آن لائن) بین شدہ فوڈ کلر ای 120 کے استعمال پر کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فروٹئین جوس کے بعد امپورٹڈ دہی کو ممنوعہ کلر کے استعمال پر اٹھوانا شروع کر دیا گیا۔یو گو (U Go) نامی دہی میں ممنوعہ کلر ای 120 کے استعمال کی نشاندہی پر اسٹرابری اور رس بھری فلیورز کے 100 سے زائدپیک مارکیٹ سے اٹھوا لیے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے بین شدہ فوڈ کلر ای 120 کے استعمال پر کارروائیاں
جاری رکھتے ہوئے یو گو (U Go) نامی دہی میں ممنوعہ کلر ای 120 کے استعمال کی نشاندہی پر اسٹرابری اور رس بھری فلیورز کے 100 سے زائدپیک مارکیٹ سے اٹھوا لیے۔فروٹئین جوس اور امپورٹڈ لالی پاپس چوپا چپس کے بعد امپورٹڈ دہی میں بھی ممنوعہ کلر کے استعمال پر اسے مارکیٹ سے اٹھوانا شروع کر دیا گیا۔دو ماہ قبل امپورٹڈ لالی پاپس چوپا چپس اور گزشتہ ہفتے سے فروٹئین جوس کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ بین کیا گیا ای 120 کلر خطرناک حشرات سے حاصل کیا جاتا ہے۔جس کا خوراک میں استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔