اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا میں 5سے 16سال تک کی عمر کے 20لاکھ بچے تاحال سکولوں سے باہر ہیں جبکہ پرائمری سکولوں کے 8لاکھ بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول میسرنہیں ، بہتری کیلئے4سال میں 103ارب درکار ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پچھلے 5سال کے دوران ڈراپ آئوٹ ریشو میں
کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولوں سے باہر 5لاکھ بچوں کو داخل کیاگیاجبکہ پرائمری سکول مکمل کرنے والے بچوں کی شرح بھی 54سے 66فیصد تک بڑھ گئی ، محکمہ تعلیم کے اعدادوشمار کے مطابق 10سے 16سال کے 10لاکھ بچے جبکہ 5سے 9سال تک کی عمرکے 10لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں جس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔