اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

100 فیصد یقین ہے عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں،یہ واحد حکمران ہیں جنہوں نے ۔۔۔! مولانا طارق جمیل نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے عوام نے پیغام میں کہا ہے کہ 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان واحد حکمران ہے جس نے ریاست مدینہ کی بات کی،

عوام سے اپیل ہے وزیراعظم عمران خان سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بڑے منصوبے صرف عزم و حوصلے سے شروع کیے، 100 فیصد یقین ہے کہ عمران خان دیانت دار اور مخلص ہیں۔مولانا طارق جمیل نے کہا کہ قوم فیصلہ کرے، جھوٹ، فراڈ اور ظلم کا راستہ چھوڑ دے، عوام رشوت، زیادتی کا راستہ چھوڑ کر سچائی، محبت کا راستہ اپنائیں۔مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ یہ پہلا حکمران ہے جس نے مدینے کی فلاحی ریاست کا منشور پیش کیا، میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں لا اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام بڑھتی ہوئی آبادی کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انسان کا کام نیت کرنا ہے کامیابی اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے۔طارق جمیل کا کہنا تھا کہ پولیس پر جب تک سیاسی لوگوں کا تسلط رہے گا انصاف کا نظام مضبوط نہیں ہوسکتا، ہمارا قانون بہت کمزور ہے، ایک کیس کا فیصلہ کرنے میں کئی کئی سال لگ جاتے ہیں، اب اس کمی کو دور کیسے کیا جائے، یہ ہمارے جج صاحبان بہتر طور پر جانتے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…