دوحہ (آئی این پی )وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیل لینے کی کوئی جلدی نہیں،آئی ایم ایف ڈیل پاکستان کے مفادمیں ہوگی تب ہی دستخط کریں گے،معاشی پالیسیوں اوردوست ممالک کی مددسے اقتصادی دباؤسے نکل آئے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 6سے 7ارب ڈالرکمی ہوگی، سی پیک کے حوالے سے آئی ایم ایف کے خدشات دورکردیئے۔ جمعہ کو خلیجی میڈیاکوانٹرویو میں اسد عمرنے کہا کہ سعودی عرب سے ملنے والاپیکج امداد
نہیں بلکہ سرمایہ کاری ہے ،سعودی عرب سرمایہ کاری سے منافع بھی کمائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے ڈیل لینے کی کوئی جلدی نہیں،آئی ایم ایف ڈیل پاکستان کے مفادمیں ہوگی تب ہی دستخط کریں گے،معاشی پالیسیوں اوردوست ممالک کی مددسے اقتصادی دباؤسے نکل آئے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 6سے 7ارب ڈالرکمی ہوگی۔