جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی پی 168، ووٹوں کی دوبارہ گنتی بھی مکمل، ن لیگ کے رانا خالد اور تحریک انصاف کے اسد کھوکھر کے ووٹ اب کتنے ہو گئے؟ حیرت انگیز نتیجہ سامنے آ گیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پی پی 168 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا، ریٹرننگ افسر رحم زادہ نے دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا نتیجہ جاری کر دیا۔ نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اسد کھوکھر کے 114 ووٹ مزید بڑھ گئے۔ غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار اسد کھوکھر 17571 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا خالد قادری 16870 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

دوبارہ گنتی کے لیے ریٹرننگ افسر کی ہدایت پر 33 پولنگ سٹیشن کے تھیلے کھولے گئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا خالد قادری نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع کروائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے، اس لیے پی ٹی آئی امیدوار ملک اسد کھوکھر کی جیت کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہ کرتے ہوئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانے کا حکم دیا جائے۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست پی پی 168 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار اسد کھوکھر 17 ہزار 579 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے جبکہ (ن) لیگ کے رانا خالد 16 ہزار 892 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ممبرپنجاب اسمبلی پی پی168 ملک اسدعلی کھوکھرنے کہا ہے کہ حلقے کے ووٹرز کی محبت کامقروض اوران کاممنون ہوں،مسلسل پانچ برس تک ان کی انتھک خدمت سے بھی یہ قرض نہیں چکاسکتا۔ووٹرز سے مستقل رابطے میں رہوں گا،اب ہمار ی خوشی غمی سانجھی ہے۔ وزیراعظم عمران خان ،وزیراعلیٰ پنجاب سمیت پارٹی قیادت اورعوام کے اعتماد پرپورااتروں گا۔ووٹرز نے مجھے منتخب کرکے اپناکام ختم کردیا اور پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد ہماری جماعت کاکردارشروع ہوگیا ،اہلیان حلقہ کے ساتھ کئے انتخابی وعدے وفاکریں گے۔

ماضی کے حکمرانوں کی بدانتظامی وبدعنوانی سے بیزارعوام نے ووٹ کی پرچی سے گرینڈاپوزیشن کابینڈبجادیا۔پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن)کااتحاد نظریہ ضرورت کاشاخسانہ ہے ۔وہ مبارکباد پیش کرنے کیلئے آنیوالے مختلف وفودسے بات چیت کررہے تھے ۔ملک اسدعلی کھوکھر نے مزید کہا کہ اہلیان پی پی168نے وزیراعظم عمران خان کے ویژن پراعتماد کی مہرثبت کردی ۔ باشعور ووٹرز نے اپوزیشن کے منفی پراپیگنڈے کومستردکرتے ہوئے پی ٹی آئی کی سوروزہ اصلاحات کوپسندیدہ قراردیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے نیک نیت وزیراعظم عمران خان کی پشت پرکھڑے ہیں۔ اگر چوروں نے قوم کی پائی پائی واپس نہ کی تواسیری اوررسوائی ان کامقدربن جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وفاق سے پنجاب تک پی ٹی آئی حکومت سیاسی انتقام میں ملوث نہیں ہے ۔وزیراعظم عمران خان ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ قانون اورانصاف اپناراستہ خودبنارہے ہیں،ہماری حکومت قومی اداروں کے کام میں کسی قسم کی مداخلت کرے گی اورہمارے ہوتے ہوئے اپوزیشن بھی کسی ریاستی ادارے کوبلیک میل یامرعوب نہیں کرسکتی۔ماضی کے مقابلے میں آج نیب سمیت ریاستی ادارے پوری طرح آزاداورخودمختار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کاسدباب کئے بغیر قومی معیشت آئی سی یوسے باہر نہیں آسکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…