’’ عوام گیس بحران پر صبر کریں‘‘حکومت نے حیرت انگیز اعلان کردیا

14  دسمبر‬‮  2018

کراچی(این این آئی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل غلام سرور خان نے عوام کو گیس بحران پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے ہفتہ کے روز اچھی خبر سنانے کا کہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گیس بحران کے سلسلے میں وفاقی وزیر سوئی سدرن گیس کمپنی میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نہ تو گیس بحران کی اصل وجوہات بتا پائے اور نہ ہی اس مسئلے کے حل کے متعلق کوئی واضح جواب دے سکے۔

اس موقع پر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ عوام گیس بحران پر صبر کریں،گیس کی سپلائی کے حوالے سے سسٹم میں بہتری آرہی ہے اور ہفتہ کو عوام کو اچھی خبر سنانے کی پوزیشن میں ہونگے ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گیس بحرا ن میں کسی کا کوئی قصور نہیں ہے اور بتدریج لائن پیک میں بہتری آرہی ہے ،ہفتہ کو تاجروں و صنعتکاروں سے بھی ملاقات کروں گا اور اس مسئلے کا حل نکال کر ہی جائینگے۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان گیس پیداوار میں کمی کے حوالے سے فیلڈز کی نشاندہی سے متعلق میڈیا کے سوال کا جواب نہ دے پائے اور کہا کہ میڈیا سوالات کو ٹیمپر کرتا ہے لیکن تمام معاملات پر ہفتے کومیڈیا سے کھل کر بات ہوگی ۔وفاقی وزیر نے کہاکہ گیس کی پیداوار اور فراہمی کے حوالے سے سوئی سدرن اور پی پی ایل سے بریفنگ کے بعد ہی صورتحال کا تعین کیا جاسکے گا ،تاہم یہ بات یقینی ہے کہ اس وقت ہمارے پاس عوام اور میڈیا کیلئے کوئی خبر نہیں ہے اور سی این جی سیکٹر و دیگر کیلئے گیس بحالی کے حوالے سے ہفتہ کو ہی کوئی واضح جواب دے سکیں گے ۔ غلام سرور خان نے عوام کو گیس بحران پر صبر کی تلقین کرتے ہوئے ہفتہ کے روز اچھی خبر سنانے کا کہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گیس بحران کے سلسلے میں وفاقی وزیر سوئی سدرن گیس کمپنی میں اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نہ تو گیس بحران کی اصل وجوہات بتا پائے اور نہ ہی اس مسئلے کے حل کے متعلق کوئی واضح جواب دے سکے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…