اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رضاربانی نے ملک کو چلانے کیلئے تین نکاتی فارمولہ پیش کردیا 

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے ملک کو چلانے کے لیے تین نکاتی فارمولہ پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ پارلیمانی کمیٹی اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کو دوبارہ بحال کیا جائے، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیاں فعال کی جائیں اور ملک کی جامعات میں اکیڈمک بحث کرکے اس کی روشنی میں پالیسیاں بنائی جائیں،جب تک ہم ریاست کی اقدامات پر سوال نہیں اٹھائیں گے،

ریاست راہ راست پر نہیں آسکتی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کوسندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں آرٹ اینڈ آئیڈیاز 2018میں طلبا کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ وائس چانسلر ایس ایم آئی یو ڈاکٹر محمد علی شیخ نے سینیٹر میاں رضا ربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا رضا ربانی محترکہ بے نظیر بھٹو شہید کے قریبی ساتھی رہے ہیں جو کہ ان کے سامنے ڈٹ کر اپنا پوقف پیش کرتے تھے، طلبا سے خطاب میں سینیٹر میاں رضا ربانی نے کہاکہ انڈیا اقلیتوں کے ساتھ ظلم کراہاہے، بلوچستان میں انڈیا کی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، جبکہ کشمیر میں انسانی حقوق کی جو خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں وہ کھل کر سامنے آچکی ہیں لیکن افسوس کے ساتھ اقوام عالم نے ان مظالم پر اپنی آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں قائداعظم کے پاکستان کی پالیسیاں نافذ نہیں ہیں لیکن امریکہ کو یہ اختیار نہیں دے سکتے کہ وہ ہمیں اقلیتوں سے متعلق کسی فہرست میں رکھے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دو مرتبہ دورہ کرچکے ہیں، متحدہ عرب امارات بھی گئے ہیں، میں بحیثیت پاکستانی اس بات کا حق رکھتا ہوں کہ مجھے ان ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کا علم ہونا چاہیے کیونکہ ان معاہدوں کا خمیازہ ہمیں اور ہمارے بچوں کو بھگتنا ہے۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان کی اسٹبلشمنٹ نے بغیر کسی تحریری معاہدے کے شمسی بیس امریکا کے حوالے کردیا،

جب وہ پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ تھے تو ایوان صدر، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ شمسی ایئربیس امریکا کو دینے کے کسی بھی تحریری معاہدے سے لاعلم تھے، انہوں نے تعلیمی اداروں میں طلبا یونینز کی بحالی کی حمایت کرتے ہوئے کہا۔سینیٹ نے طلبا یونینز کی بحالی کی قرارداد پاس کی لیکن اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، طلبا یونین پر پابندی اس مائنڈ سیٹ کا فیصلہ تھا جو چاہتے ہیں جامعات سے ایسے طلبا تیار کیے جائیں جو کہ ریاست کی کسی پالیسی پر سوال نہ اٹھا سکیں، پروگرامبین الاقوامی لیکچر میں ترکی کی پروفیسر ڈاکٹر ذلہا کوکیٹ طوفان نے ہایر ایجوکیشن سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا،

پاکستان کی تجارت میں قائدانہ حکمت عملی کے عنوان سے منعقد کیے گئے پینل ڈسکشن میں ڈاکٹر ہما ناز بقائی، سید مظہر علی ناصر، ڈاکٹر ابوذر واجدی، ایس ایم آئی یو کی سحر چنا اور مشاہد حسین شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اس سے قبل جامعہ کے طلبا نے اسکول شو کا انعاد کیا ، جس میں چاروں صوبوں کے کلچر سے متعلق خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے گئے، ذہنی آزمائش کے پروگرام اور مزاحیہ مشاعرہ بھی منعقد کیا گیا، پروگرام مصنف کی زندگی کے دوران جامعہ کراچی کے سندھی شعبہ کے پروفیسر ڈاکٹر سلیم میمن نے معروف ادیب ابراہیم جویو کی ادبی خدمات پر گفتگو کی، پروگرام شاعرانہ حکمت میں علامہ اقبال اور مولانا جلال الدین رومی کی شاعری پر تفصیلی گفتگو کی گئی، پروگرام تان سین آف ایس ایم آئی یو میں جامعہ کے طلبا نے محفل موسیقی سجائی اور مختلف ساز چھیڑ کر خوب داد وصول کیا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…