منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ہر سال ’’سموگ‘‘ کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اس سال سموگ کیسے کنٹرول ہو گئی؟ وزیر ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے انتہائی کم عرصے میں ناممکن کو ممکن کیسے بنایا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہماری وزارت کا سب سے خوبصورت پراجیکٹ دس بلین پودے لگانا ہے، یہ وزیراعظم عمران خان کا خواب اور وژن ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کو ایک سرسبز اور ماحولیاتی آلودگی سے پاک پاکستان دینا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں درخت لگانے کا یہ منصوبہ بہت شاندار رہا،

اس پر اب پورے ملک میں تمام صوبوں کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا، اس سلسلے میں ہم نے تمام صوبوں سے پی سی ون منگوانے شروع کر دیے ہیں اور اس پر اچھی پیش رفت بھی ہو رہی ہے، انہوں نے کہاکہ جب تمام صوبے پی سی ون دے دیں گے تو انشاء اللہ یہ دس بلین ٹری کا منصوبہ رپلیکیٹ ہو گا، زرتاج گل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پورے دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں جو چل رہا ہے، اس میں پاکستان پہلے دس ملکوں میں شامل ہے، جہاں موسمیاتی تبدیلی وقوع پذیر ہو رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت ہماری وزارت نے پہلے تین مہینوں میں تین کروڑ روپے کی بچت کی ہے اور آنے والے دنوں میں مزید کریں گے، زرتاج گل نے کہا کہ ہماری وزارت کی ایک اور کامیابی سموگ پر کنٹرول کرنا ہے، انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے لوگوں کو میڈیا کے ذریعے بتانا چاہتی ہوں کہ پچھلے تین سالوں سے آپ نے ایک بات نوٹ کی ہوگی کہ پچیس سے ستائیس دن تک خصوصاً پنجاب میں لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ اور خانیوال میں سموگ آ جاتی تھی، اس سے ہماری اکانومی کو نقصان پہنچ رہا تھا، کیونکہ گاڑیاں رک جاتی تھیں اور فلائٹس بھی متاثر ہوتی تھیں، اس سے جلد کی بیماریاں بھی ہو رہی تھیں، پہلی دفعہ ہماری وزارت نے اس پر قدم اٹھایا اور سموگ کنٹرول پر توجہ دی، انہوں نے بھٹہ مالکان کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ بھٹہ مالکان نے ہم سے تعاون کیا اور ایک ماہ تک بھٹوں کو بند رکھا، انہوں نے بتایا کہ بھٹہ مالکان کے پاس اتنے فنڈز نہیں ہوتے اس لیے اب ہم ان کی ٹریننگ کروائیں گے اور ایک زگ زیگ طریقہ کار متعارف کروا رہے ہیں جس سے گرین چمنی سے سفید دھواں نکلے گا اور اینٹیں بھی مضبوط اور پائیدار ہوں گی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…