اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

علیمہ خان کی جائیدادیں ہم نے بے نقاب کی تھیں اس لیے وصول ہونے والے پیسے میں سے اب ہمیں ہمارا 20 فیصد حصہ دیا جائے، معروف صحافی نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان اور سینیٹر وقار کی دبئی میں جائیدادوں سے متعلق ہم نے سب سے پہلے بتایا، اس لیے اس پیسے میں سے اب ہمیں ہمارا بیس فیصد حصہ دیا جائے، یہ بات معروف صحافی رؤف کلاسرا نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کہی، انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کو 29.4 ملین روپے ایف بی آر میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے

اس رقم میں ہمارا حصہ بھی ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ یہ تو وہی بات ہو گئی کہ محنت کرے فاختہ اور انڈے کھائے کوے۔ معروف صحافی نے اس موقع پر مسکراتے ہوئے کہا کہ ساری محنت ہم نے کی اور جرمانہ ایف بی آر کو جائے گا، جائیدادیں ہم نے بے نقاب کیں اس لیے اس جرمانے میں ہمارا بھی بیس فیصد بنتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے قبل عاصمہ ارباب عالمگیر بھی ہمارے چار فلیٹ کھا گئی ہیں، عاصمہ ارباب عالمگیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے میرے ذرائع نے تین سال قبل کچھ دستاویزات فراہم کی تھیں میں نے ان کو تصدیق کے لیے لندن بھجوایا، روؤف کلاسرا نے کہا کہ ہم نے ان سے کہا تھا کہ آپ کی لندن میں جائیداد ہے، انہوں نے بتایا کہ ایک چینی کمپنی سے ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ نے 25 لاکھ ڈالر کے قریب ہانگ کانگ میں ڈرافٹس لیے جنہیں انہوں نے بعد میں دبئی سے کیش کروا کر لندن میں جائیداد خریدی۔ معروف صحافی نے کہا کہ عاصمہ ارباب عالمگیر سے جب اس وقت سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اگر آپ لندن میں میرے چار فلیٹس ڈھونڈ دیں اور ثابت کر دیں تو آپ کو میں چاروں فلیٹس دے دوں گی، معروف صحافی نے بتایا کہ اس کے بعد ہم اس کیس کے پیچھے لگ گئے اور ان چاروں فلیٹس کی ہم نے تصدیق کر دی، انہوں نے بتایا کہ اب نیب نے بھی ان کے خلاف ریفرنس بھیج دیا ہے جس میں ایسی کئی جائیدادوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…