لاہور ( این این آئی) صوبائی حکومت نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے نادہندگان کی مکمل لسٹ جاری کر دی جبکہ دیگر صوبوں میں قائم پنجاب ہاؤسز کے ڈیفالٹرز کی بھی لسٹ مانگ لی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے نادہندگان کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 76لیگی رہنماؤں ، سرکاری آفیسرز کے ذمے 6کروڑ روپے سے زائد رقم واجب ا لادا ہے۔
اشتر اوصاف کی جانب پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے6لاکھ سے زائد واجب الادا، چوہدری کبیر 22لاکھ 56ہزار ، غفار جلیل 12لاکھ 64ہزار ، خرم رشید 22لاکھ ، ملک ذوالفقار 2لاکھ 87ہزار ، معظم علی 29لاکھ ،مجاہد شیر دل 12لاکھ 87ہزار، مصطفےٰ رمدے 39لاکھ 52ہزار، نبیل اعوان 25لاکھ 97ہزار ، پونم رشید پنجاب ہاوس اسلام آباد کے 26لاکھ 56ہزار ، عالمگیر خان کی جانب 84200 روپے ، علی کامل ایک لاکھ روپے ، عامر غازی 2 لاکھ 70ہزار ، اسلم بٹ کے ذمے ایک لاکھ 90ہزار کے بقایاجات ہیں۔ پرویز رشید کی جانب 69لاکھ اور آصف کرمانی کی جانب 46لاکھ سیزائد واجبات کاحکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے جبکہ انوشے رحمن اور زبیرگل کی جانب سے بھی لاکھوں روپے کے واجبات کاحکومت پنجاب پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔ حکومت پنجاب نے متعلقہ اداروں کو لیگی رہنماؤں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیدیا جبکہ دیگر صوبوں میں قائم پنجاب ہاؤسز کے ڈیفالٹرز کی بھی لسٹ مانگ لی گئی ہے ۔ صوبائی حکومت نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے نادہندگان کی مکمل لسٹ جاری کر دی جبکہ دیگر صوبوں میں قائم پنجاب ہاؤسز کے ڈیفالٹرز کی بھی لسٹ مانگ لی گئی ۔ پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے نادہندگان کی لسٹ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق 76لیگی رہنماؤں ، سرکاری آفیسرز کے ذمے 6کروڑ روپے سے زائد رقم واجب ا لادا ہے۔