اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

اسکول فیسوں سے متعلق سپریم کورٹ کاحکم،ایف آئی اے کابڑا کریک ڈاؤن،معروف اور مہنگے ترین16 اسکول سیل ، ریکارڈ قبضے میں لے لیاگیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے اسکولوں کے خلاف فیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے16اسکولوں کوسیل کردیا۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سندھ زون نے سپریم کورٹ کے حکم پرفیسوں میں اضافے سے متعلق کارروائی کرتے ہوئے 16 اسکولوں کو سیل کردیا اور متعدد اسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لے لیاہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایات پراسکولوں کا ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے، جن اسکولوں کوسیل کیا گیا ہے ان میں سٹی اسکول ، بے ویواکیڈمی، بیکن ہاؤس، جنریشن اسکول، فروبل ایجوکیشن سینٹر، سولائزیشن اسکول شامل ہیں جب کہ بیکن ہاؤس اورسٹی اسکول کی متعدد برانچزسیل کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ نے بڑے نجی اسکولوں کو فیس میں 20 فیصد کمی کا حکم دیتے ہوئے سالانہ 8 فیصد سے زیادہ اضافہ پر پابندی لگادی تھی اور21 بڑے اسکولوں کے اکاؤنٹس تحویل میں لینے اورکھاتے ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ نجی اسکولزکوغیرضروری منافع نہیں کمانے دیں گے۔علاوہ ازیں وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ سکولوں کی فیسوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد کرائیں گے،گرمی کی چھٹیوں کی فیسوں میں سے پچاس فیصد آئندہ فیسوں میں ایڈجسٹ کروائیں گے،جس نجی سکول سے اساتذہ کو تنخواہوں کی کم ادائیگی کی شکایت ملی اس سکول کی رجسٹریشن معطل کر دیں گے۔پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ سکولز کی فیس کے مسئلہ پر نئی اتھارٹی وزارت قانون کے پاس ہے جلداسمبلی میں پیش کریں گے،نئی مجوزہ اتھارٹی میں والدین حکومت اور پرائیویٹ سکول بھی شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عمل درآمد کرائیں گے اور جو سکول پانچ ہزار سے زائد فیس لے رہا ہے

ان کو سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق دسمبر کی فیس سے بیس فیصد والدین کو واپس کرنا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی چھٹیوں کی فیسوں میں سے پچاس فیصد آئندہ فیسوں میں ایڈجسٹ کروائیں گے،اکتیس دسمبر فیس واپسی اور ایڈجسٹمنٹ کیلئے آخری تاریخ ہو گی ،اگر کوئی سکول ایسا نہیں کرے گا تو سکول کی رجسٹریشن معطل کر دیں گے۔ مراد راس نے کہا کہ جس نجی سکول سے اساتذہ کو تنخواہوں کی کم ادائیگی کی شکایت ملی اس سکول کی رجسٹریشن معطل کر دیں گے،اکتیس دسمبر تک فیسوں کامعاملہ حل نہ ہونے کی صورت میں والدین 03367251214 پر شکایت کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…