منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے جی ایس پلس سٹیٹس کو آسیہ بی بی سے مشروط کرنے کی خبریں،حکومت کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے سے جی ایس پلس کو آسیہ بی بی کانام ای سی ایل سے نکالنے سے مشروط کرنے سے متعلق علم نہیں،اس کا جواب وزارت داخلہ بہتر دے سکے گی،

بچوں کو ہر قسم کے تشدد سے روکنے کیلئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں،اسلام آباد ٹیریٹری پروہیبشن بل متعارف کرایا ہے، اسلام آباد میں بحالی مرکز کا قیام عمل میں لایا لائے گا۔جمعہ کو وقفہ سوالات کے دوران سینیٹ میں سینیٹرز کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر انسانی حقوق نے کہا کہ جمہوریت میں جبری گمشدگیوں کی گنجائش نہیں،اس بارے میں قانون سازی کیلئے تمام جماعتوں کو ساتھ دینا ہوگا، انسانی حقوق سے سے متعلق ٹریٹی عمل درآمد سیل کا کوئی اجلاس نہیں ہوا، پچھلے اٹارنی جنرل نے معاہدوں پر عمل درآمد کے حوالے سے موثر کام نہیں کیا،18ویں ترمیم کے بعد صوبے خود بھی معاہدوں پر عمل درآمد کے حوالے سے قانون بنا سکتی ہے۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ بین الاقوامی کنونشنز کی تناظر میں پاکستان میں متعدد قانون سازی کیلئے حکمت عملی پر کام ہورہا ہے،اینٹی ٹارچر سے متعلق قانون سازی کیلئے بل بھی تیار کیا ہے،یہ بل 2013سے وزارت داخلہ میں پھنسا ہوا تھا،خواجہ سراؤں کیلئے بھی حقوق کی فراہمی کے لئے قانون متعارف کرا رہے ہیں،ان کیلئے ہسپتالوں میں الگ رومز فراہم کیے گئے ہیں۔  ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے سے جی ایس پلس کو آسیہ بی بی کانام ای سی ایل سے نکالنے سے مشروط کرنے سے متعلق علم نہیں،اس کا جواب وزارت داخلہ بہتر دے سکے گی

موضوعات:



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…