اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی سخت ہدایات کے بعد ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور اس میں اس وقت سب حیران رہ گئے جب زیر زمین ٹرانسفارمرز لگا کر بجلی چوری کرنے کا انوکھا طریقہ پکڑا گیا۔ کنڈے ڈال کر میٹرکے بغیر براہ راست بجلی کے غیر قانونی استعمال کا طریقہ پرانے اور پکڑے جانے کی وجہ سے اب بجلی چوروں نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ یہ واقعہ نوابشاہ کا ہے جہاں بجلی چوری کے انوکھے
طریقے کو دیکھ کر واپڈا حکام بھی چکرا کر رہ گئے ہیں۔ بجلی چوری کے خلاف ٹیم کریک ڈائون کیلئے سکرینڈ کے گوٹھ ماڑی جلبانی پہنچی تو انکشاف ہوا کہ زیر زمین ٹرانسفارمر ز لگے تھے اور بجلی چوری کر کے گائوں کے گھروں اور ٹیوب ویلوں کو فراہم کی جا رہی تھی۔پاور ڈویژن کے ترجمان کے مطابق غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے پر 20 دیہات کی بجلی منقطع کر دی گئی اور ذمہ داران کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جاری ہے ۔