منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’تھر میں جو پانی میں نے پیا وہ کسی اور کو پینے کی ہمت نہیں ہوئی‘‘ چیف جسٹس تھر باسیوں کی حالت زار پر رنجیدہ، ایسا اعلان کر دیا جو آج تک کوئی بھی حکومت تھر والوں کیلئے نہ کر سکی، بڑی خبر آگئی

datetime 14  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) سپریم کورٹ نے بلوچستان میں پینے کے پانی کی صورتحال پر کمیشن قائم کر تے ہوئے دو ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی،عدالت عظمی نے ایک ماہ میں بھاگ ناڑی میں آر او پلانٹ نصب کرنے کا بھی حکم دے دیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تالاب سے گدھوں پر پانی لے جایا جاتا ہے، اس طرح کا پانی لوگوں کو پلا رہے ہیں، کسی نے آر او پلانٹ نہیں لگایا،

متعلقہ لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ پانی کو صاف کریں، کم ازکم تالاب کا پانی ہی ٹریٹ کر دیں،چیف جسٹس نے تھر کے لیے ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے دورے کے دوران جس پلانٹ سے میں نے پانی پیا وہاں پانی پینے کی کسی اور کی ہمت نہیں ہوئی تھی۔ جمعہ کو سپریم کورٹ پاکستان میں بلوچستان کے ضلع بولان میں صاف پانی کی قلت سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے سپریم کورٹ بار کے صدر امان اللہ کنرانی کو کمیشن کا سربراہ جب کہ انجیئر عثمان بابائی کو کمیشن کا رکن مقرر کرتے ہوئے ایک ماہ میں بھاگ ناڑی میں آر او پلانٹ نصب کرنے کا بھی حکم جاری کر دیا ہے۔عدالت نے کمیشن کو بلوچستان کے ان علاقوں کی تفصیل بھی پیش کرنے کی ہدایت کی جہاں پینے کے پانی کی قلت ہے جب کہ محکمہ آبپاشی سمیت تمام اداروں کو کمیشن سے تعاون کرنے کی بھی ہدایت کی۔چیف جسٹس نے کہا کہ ضرورت پڑھنے پر بلوچستان کے وزیر اعلی اور کابینہ کو بھی عدالت طلب کیا جا سکتا ہے جب کہ کابینہ کو بھی بلوچستان کی صورتحال پر ویڈیو دیکھنے کا موقع دیں گے۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ بلوچستان میں پانی کی صورتحال پر سی ڈی منگوائی تھی وہ چلائی جائے۔ جس کے بعد بھاگ ناڑی میں پانی کے تالاب کی ویڈیو چلائی گئی جس میں تالاب سے گدھوں پر پانی

لے جایا جا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بلوچستان کی حالت دیکھیں لوگوں کو زہر پلایا جا رہا ہے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ بلوچستان حکومت کی طرف سے کون عدالت میں آیا ہے ؟ ڈپٹی کمشنر بتا ئیں کہ کیا یہ ویڈیو جھوٹی ہے۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ کم از کم تالاب کے پانی کو ٹریٹ ہی کرلیں، کیا لوگوں کی ذمہ داری نہیں ہے کہ وہ صاف پانی پیئیں۔بولان کے

علاقے بھاگ ناڑی سے آئے ہوئے مکین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ہماری حالت تو تھر سے بھی زیادہ بدتر ہے۔ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان ایران گئے ہوئے ہیں۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پھر وزیر اعلی بلوچستان کو ہی بلا لیتے ہیں جب کہ ڈی سی نے دکھائی گئی ویڈیو کو درست قرار دے دیا۔جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ

ایک ارب 20 کروڑ روپے پہلے اور پھر چار کروڑ روپے خرچ کر دیے گئے لیکن ایک بھی آر او پلانٹ نہیں لگایا گیا جب کہ تھر میں دورے کے دوران کسی نے آر او پلانٹ کا پانی پینے کی کوشش بھی نہیں کی۔ لوگوں کو زہر پلایا جا رہا ہے۔شاہ زین بگٹی نے عدالت کا نوٹس لینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ذاتی اخراجات پر ٹیوب ویل شروع کروایا ہے جب کہ عدالت علاقے میں

واٹر سپلائی اسکیم کی تحقیقات بھی کرائے۔عدالت کے حکم پر رکن قومی اسمبلی رمیش کمار بھی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ تھر کی کوئی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نہیں ہے۔چیف جسٹس نے تھر کے لیے ڈیولپمنٹ اتھارٹی بنانے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھر کے دورے کے دوران جس پلانٹ سے میں نے پانی پیا وہاں پانی پینے کی کسی اور کی ہمت نہیں ہوئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…