کراچی (این این آئی) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ برقرار،ایک ہفتے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 24کروڑ22لاکھ ڈالر کی کمی سے 13ارب 75کروڑ39لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 7دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13ارب99کروڑ61لاکھ ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر13ارب75کروڑ39لاکھ ڈالرکی سطح پر آگئے جس میں مرکزی بینک کے ذخائر
24کروڑ17لاکھڈالر کی کمی سے 7ارب50کروڑ21لاکھ ڈالرسے گھٹ کر7ارب26کروڑ4لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر5لاکھ ڈالرکی کمی سے 6ارب49کروڑ40لاکھ ڈالر سے گھٹ کر6ارب49کروڑ35لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی بیرونی ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے ۔معاشی ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا سلسلہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام منظوری تک برقرار رہنے کا خدشہ ہے ۔