اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

5 کروڑ پاکستانی بجلی سے محروم ،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو کتنے ارب ڈالرز کا نقصان پہنچ چکا؟، عالمی بینک کے انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)عالمی بینک نے اپنی تازی ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ 5 کروڑ پاکستانی بجلی سے محروم ہیں،لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو 18 ارب ڈالرز کا نقصان پہنچا جبکہ عوام کے 12 ارب 90 کروڑ ڈالرز ضائع ہوگئے۔عالمی بینک نے پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق نئی رپورٹ جاری کر دی،جس کے مطابق21 کروڑ آبادی کے ملک میں 9کروڑ 10 لاکھ لوگوں کو بجلی میسر ہے لیکن 5کروڑ پاکستانی تاحال بجلی سے محروم ہیں۔رپورٹ کے مطابق بجلی بحران کی وجہ سے پاکستان کی معاشی شرح

نمو 7فیصد کم ہورہی ہے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث پاکستان کو سالانہ 18 ارب ڈالرز کا نقصان ہورہا ہے اور عوام کے 12 ارب 90 کروڑ ڈالرز ضائع ہوگئے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بجلی کا پیداواری اور ترسیلی نطام ناقص ہوچکا ہے، بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونیوالی 14 فیصد گیس ضائع ہوجاتی ہے ایک تہائی بجلی لائن لاسز کی نظر ہوجاتی ہے۔بجلی کے شعبہ میں اصلاحات سے کاروباری برادری کو8.4 ارب ڈالرزکے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے، بجلی کی مسلسل سپلائی پاکستان کی فی کس آمدن میں 35 فیصد اضافہ کرسکتی ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…