اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی بنے گی ٗ کمیٹی کاسربراہ تحریک انصاف ہوگا ۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لینے کیلیے
خصوصی کمیٹی بنے گی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ اس کمیٹی کے سربراہ کا تعلق تحریک انصاف سے ہوگا۔اس وقع پر صحافی نے سوال کیا کہ کون سی مجبوریاں تھیں کہ اپوزیشن کا مطالبہ ماننا پڑا۔ جس پر پرویز خٹک نے کہاکہ مجبوریاں نہیں ہوتیں لیکن ایوان کو چلانا تھا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ روایت کو تسلیم کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی مانا۔ صحافی نے سوال کیا کہ اب ب اس پر یوٹرن تو نہیں لیا جائیگا۔ جس پر پرویز خٹک مسکرادیئے ۔پرویز خٹک مسکرا دیے دریں اثناء وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف ہمیشہ میرا ذکر ضرور کرتے ہیں ٗیہ چاہتے ہیں میں اندر ہو جاؤں۔جمعرات کوقومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ مالم جبہ کی تحقیقات میں ثبوتوں کے ساتھ نیب کے سامنے پیش ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی کرپشن نہیں کی، کوئی زمین ٹرانسفر نہیں ہوئی، یہ چاہتے ہیں میں اندر ہو جاؤں ٗ لیکن اللہ بچانے والا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ روز اپوزیشن لیڈر میری بات کرتے ہیں، مجھے دکھ ہوتا ہے، عدالت کا جو فیصلہ آئے، اس کا اپنی قانونی ٹیم کے ساتھ دفاع کریں گے۔