اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

آئندہ دو سالوں میں پاکستان کی معیشت کس حال میں ہوگی؟بین الاقوامی ادارے ’’موڈیز‘‘ نے زبردست خوشخبری سنادی، بڑا دعویٰ

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) معیشتوں کی درجہ بندی کرنے والے ادارے موڈیز نے تبصرہ کیا ہے کہ پاکستان کا معاشی مستقبل لمبے عرصے میں مضبوط ہے اور آئندہ دو سالوں میں معاشی نمو 4.3 اور 4.7 فیصد رہے گی ۔موڈیز کے مطابق پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے معاشی ترقی کا حصہ بن رہے ہیں،  خصوصاً امن، بہتر پاور سپلائی اور

ترقیاتی منصوبوں نے ترقی کے مواقع بڑھائے ہیں  جس سے لمبے عرصے میں رکاوٹیں دور اور ترقی کی صلاحیت بہتر ہوگی۔موڈیز کے مطابق پاکستان میں کاروباری اعتماد بڑھ رہا ہے اور نئی حکومت کی جانب سے اداروں میں اصلاحات سے مزید بہتری آئے گی۔کہا گیا کہ ریفارم پروگرام سنبھالنا کسی بھی حکومت کے لیے مشکل کام ہے اور افسر شاہی کی کثرت، پیچیدہ سیاست اور انتظامی امور ریفارمز پروگرام کو مشکل بنا دیتے ہیں۔موڈیز نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری اچھے درجے تک بحال ہے۔موڈیز کے مطابق پاکستان کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی معمولی ہے اور اس کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز اس کی قرض گیری ساکھ کا سبب ہیں۔موڈیز کے مطابق پاکستان کے قرض لینے کی صلاحیت کی ریٹنگ بی تھری منفی ہے اور یہ ریٹنگ بلند بیرونی خدشات، قرضوں لینے کی گنجائش اور مسابقت کی عکاس ہے جبکہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی وجہ سے بیرونی دباؤ اضافی ہے۔موڈیز نے تجویز پیش کی کہ زرمبادلہ ذخائر کافی نہیں، انہیں بڑھانا ہوگا۔واضح رہے کہ 2018 میں پاکستان کی معاشی نمو 5.8 فیصد تھی۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…