جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

نئے پاکستان کی سٹاک ایکس چینج مسلسل خوفناک بحران کا شکار،بدترین مندی کا تسلسل جاری ،سرمایہ کاروں کے مزیداربوں ڈوب گئے

datetime 13  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کوبھی مندی رہی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 38300اور38200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید43ارب23 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت42.14فیصدکم جبکہ64.95فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔حکومتی مالیاتی اداروں ، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر

انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی ، بینکنگ، سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش حصص میں خریداری کے باعث کاروبار کاآغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایکم موقع پر کے ایس ای100انڈیکس38464پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھا گیاتاہم ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کے دباؤ کے باعث مقامی سرمایہ تذبذب کاشکار نظرآئے اور خریداری سے گریز کیاجس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس37766پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعدازاں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے توانائی سمیت دیگرسیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی سرمایہ کاری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 38000کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس295.81پوائنٹس کمی سے38011.63پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر351کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے98کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،228کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں43ارب23 کروڑ87لاکھ47ہزار425روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر76کھرب75 ارب69 کروڑ02لاکھ35ہزار777روپے ہوگئی ۔جمعرات کومجموعی طور پر8کروڑ42لاکھ48ہزار500شیئرزکا کاروبارہوا،جوبدھ کی نسبت6کروڑ13لاکھ79ہزار260 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آرکوماپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت27.62روپے اضافے سے580.07روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت24.74روپے اضافے سے519.74روپے پر

بند ہوئی۔نمایاں کمی صنوفائی ایونٹس کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت39.66روپے کمی سے753.67روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت39.58روپے کمی سے1528.42روپے پر بند ہوئی ۔جمعرات کوٹی آر جی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں58لاکھ48ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت42پیسے کمی سے23.89روپے اور پاک الیکٹرون کی سرگرمیاں47لاکھ94ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت49پیسے کمی سے24.99روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس161.00پوائنٹس کمی سے18090.05پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس814.33 پوائنٹس کمی سے64003.84پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس164.42پوائنٹس کمی سے28019.76پوائنٹس پر بند ہوا ۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…