جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کے گھرکے سامنے دھرنے کا اعلان کردیاگیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018 |

پشاور(این این آئی)متاثرین قومی کمیٹی شمالی وزیرستان نے حکومت کی جانب سے آئی ڈی پیزکوسہولیات نہ دینے اوربقایاجات ادانہ کرنے پر20دسمبرکوپشاوراوربنی گالہ کے سامنے احتجاجی دھرنے کااعلان کردیا۔پشاورپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین ملک غلام خان،ملک مسعودخان،ملک اصل خان،ملک میربت خان،ملک آورے خان،ملک میردرازخان،پاکستان پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری جنگریزمہمنداوردیگرعمائدین کاکہناتھاکہ

ٹینٹوں میں رہائش پذیرآئی ڈی پیزسخت سردی میں کھلے اسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبورہوگئے ہیں جبکہ کیمپوں سے باہرمقیم متاثرین کوحکومت سے نہ تومالی امدادمل رہے ہیں اورنہ ہی راشن مل رہاہے۔ان کاکہناتھاکہ حکومت نے شین پونڑاوردیگرعلاقوں کے 244سے زیادہ متاثرہ خاندانوں کے سیمزبندکردیاگیاہے جس کی وجہ سے حکومت نے آئی ڈی پیز کے لاکھوں روپے روک لیے ہیں جس کے بعد متاثرین فاقوں پرمجبورہوگئے ہیں ان کاکہناتھاکہ بکاخیل کیمپ میں 8سوخاندانوں کی مالی امدادبھی روکاگیاہیں جس کافوری پرجاری کرنے کامطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ افغانستان سے واپس آنے والے تیراہ سوآئی ڈی پیزکے ساتھ سرکاری دستاویزات ہونے کے باوجودبھی ان کاسامان افغانستان بارڈرپرروکاگیاہیں حکومت ان کی کلیئرکرنے کیلئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔انہوں نے کہاکہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیزکوناقص خوراکی اشیاء دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے آئی ڈی پیزمیں مختلف بیماریاں پھیلی ہوئی ہے راشن کی معیارکوفوری بہتربنایاجائے۔کمیٹی نے وزیراعظم،آرمی چیف،کورکمانڈر،وزیراعلیٰ کے پی،گورنرخیبرپختونخوا،ایف ڈی ایم اے اوردیگرمتعلقہ حکام سے ان کے جائزمطالبات فوری حل کرے تاکہ وطن کی خاطرقربانیاں دینے والے متاثرین کے محرومیوں کاازالہ ہوسکے بصورت دیگربیس دسمبرسے پشاوراوراسلام آبادمیں عمران خان کے گھربنی گالہ کے سامنے اپنے مطالبات منوانے تک احتجاجی دھرنادئینگے۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…