پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے باپ کا نام ولدیت کے خانے سے ہٹانے کے تطہیر فاطمہ کیس کا فیصلہ سنادیا،شرعی اور قانونی رائے کیا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے والد کا نام تبدیل کرنے سے متعلق تطہیر فاطمہ بنت پاکستان کیس نمٹا تے ہوئے کہاہے کہ والد کا نام نہیں ہٹایا جاسکتا ۔ جمعرات کو چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں تطہیر فاطمہ بنت پاکستان کیس کی سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی معاونین کی رائے ہے نام تبدیل نہیں کیا جا سکتا،

باپ سے نان نفقے کا تقاضا کیا جا سکتا ہے۔عدالتی معاون مخدوم علی خان نے کہا کہ باپ کا نام دستاویزات پر لکھنے میں کوئی مفاد عامہ نہیں۔امنہوں نے کہاکہ امریکا، یو اے ای، سعودی عرب میں شناختی دستاویزات پر باپ کا نام نہیں ہوتا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا یہ لڑکی کہہ رہی ہے کہ باپ کا نام نہ لکھا جائے، ایسی صورت حال میں کیا کیا جائے۔مخدوم علی خان نے جواب دیا کہ نادرا کو کہہ دیں کہ والد کا نام نہ لکھیں، لیکن اس کے لیے نادرا کو نیا سوفٹ ویئر لگانا پڑیگا۔عدالتی معاون وکیل نے کہا کہ بیرون ممالک سفر کے لیے تطہیر فاطمہ کو باپ کے نام کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ شرعی اور قانونی رائے کے مطابق باپ کا نام ہٹایا نہیں جا سکتا۔ نجی ٹی و ی کے مطابق تطہیر فاطمہ کی والدہ نے کہا میں چاہتی ہوں جہاں والد نہ ہو وہاں اس کی کفالت کرنے والے کا نام لکھ دیا جائے۔چیف جسٹس نے کہا کہ اس سے جائیداد تقسیم کے معاملات پیدا ہو سکتے ہیں ٗاس معاملے کو کابینہ میں لے جائیں اور اس پر قانون سازی کی جائے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ عدالت لاوارث بچوں کے معاملے پر عبد الستار ایدھی والے معاملے پر فیصلہ کر چکی ہے۔سپریم کورٹ نے تطہیر فاطمہ بنت پاکستان کا معاملہ کابینہ کو بھجواتے ہوئے قانون سازی کی ہدایت کر دی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…