ملتان(نیوزڈیسک)امتحانات میں نمبر کیوں کم دیئے؟ملتان بہاؤ الدین ذکریا یونیورسٹی کے طالب علموں نے پروفیسر کے ساتھ ایساکام کردیا کہ کھلبلی مچ گئی، تفصیلات کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے پروفیسر اغوا ہوگئے بعد ازاں پولیس نے چھاپہ ماکر پر مغوی کو بازیاب کرلیا۔ کارروائی میں طلبا تنظیم کے کارکنوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے اندر سے ہی پروفیسر کو اغوا کیا گیا۔
شعبہ جنگلات کے اسسٹنٹ پروفیسر واصف نعمان کو شعبہ زراعت کے گیٹ سے اغوا کیا گیا۔اغوا کار تین گاڑیوں پر آئے اور گن پوائنٹ پر اسسٹنٹ پروفیسر کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا ملزمان یونیورسٹی کے ہی طلباء نکلے۔ پولیس نے چھاپا مار کر 5 طلبا کو گرفتار کر لیا جن کا تعلق طلبا تنظیم سے ہے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اسسٹنٹ پروفیسر کو نگانہ چوک کے قریب مکان سے بازیاب کروا لیا گیا۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ یونیورسٹی اساتذہ کی جانب سے پروفیسر کے اغوا پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ طلبا تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے۔ذرائع کے مطابق اغواء کار طلباء معروف سیاسی جماعت کی سٹوڈنٹس ونگ سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے پروفیسر کے ساتھ بعض ذاتی اختلافات تھے اس کے علاوہ ان کو امتحانات میں کم نمبر دینے اورسلیبس سے متعلق بھی شکایات تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے پروفیسر کو اغواء کیا، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔