بلین ٹری سونامی کی کامیابی کے بعد ایک اور شاندار منصوبہ، حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

13  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زر تاج گل نے کہاہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبے پر اچھی پیشرفت ہورہی ہے ٗ صوبوں سے منصوبے سے متعلق پی سی ون منگوالیا ہے ٗ اسموگ پر قابو پانے کیلئے پنجاب میں ایک ماہ کیلئے اینٹوں کے بھٹے بند کیے ٗ تعاون کر نے پر بھٹہ مالکان کی شکر گزار ہوں ٗبنی گالہ میں 725 ایکڑ زمین کو نیشنل پارک یا بوٹینکل گارڈن بنایا جائے گا ٗ

بھارت سے آنے والی اسموگ پر قومی اسمبلی ، سینیٹ فلور پر آواز اٹھائی ہے ٗ اپنی شاہراہ کے نام سے نیا منصوبہ متعارف کیا جائیگا ٗ موٹر ویز اور ہائی ویز پر گرین بیلٹ بھی بنائی جائے گی، پودے بھی لگائیں جائیں گے۔ جمعرات کو وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ بلین ٹری سونامی کے منصوبے کا پورے پاکستان میں عمل درامد کرانا چاہتے ہیں۔زرتاج گل نے کہاکہ اس منصوبے پر اچھی پیش رفت ہو رہی ہے ٗصوبوں سے منصوبے سے متعلق پی سی ون منگوالیا ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے تین ماہ میں تین کروڑ کی بچت کی ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ ملکی قرضے چھے ہزار ارب سے لے کر تیس ہزار ارب تک پہنچ گئے ہیں۔ زرتاج گل نے کہاکہ وزارت نے نا کوئی گاڑی خریدی نا کوئی غیر ضروری بیرون ملک دوری کیا۔زرتاج گل نے کہا کہ 16 ہسپتالوں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم بنایا گیا۔انہوںنے کہا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے اسموگ کنٹرول کرنے کے کئے موثر اقدام کیے۔زرتاج گل نے کہا کہ اسموگ پر قابو پانے کے لئے پنجاب میں ایک ماہ کے لئے اینٹوں کے بھٹے بند کیے۔زرتاج گل نے کہاکہ فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی عائد کی گئی۔زرتاج گل نے کہا کہ بھٹا مالکان کا شکریہ ادا کرتی ہوں وزارت کا ساتھ دینے کیلئے۔ زرتاج گل نے کہا کہ بھٹا مالکان کی ٹریننگ بھی کرائیں گے۔زرتاج گل نے کہا کہ

زگزیگ ٹیکنالوجی کو متعارف کرا رہے ہیں۔زرتاج گل نے کہاکہ اسموگ کنٹرول کے لئے آگاہی بھی دی اور بروقت اس مسئلے کو ایڈرس کیا۔زرتاج گل نے کہاکہ بھارت سے آنے والی اسموگ پر قومی اسمبلی ، سینیٹ فلور پر آواز اٹھائی ہے ۔وزیر خارجہ سے بھی بات کی گئی ہے۔ زرتاج گل نے کہاکہ بنی گالہ میں 725 ایکڑ زمین کو نیشنل پارک یا بوٹینکل گارڈن بنایا جائے گا۔زرتاج گل نے کہاکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نئے منصوبے لے کر آ رہی ہے۔زرتاج گل نے کہاکہ اپنی شاہراہ کے نام سے نیا منصوبہ متعارف کیا جائے گا۔ زرتاج گل نے کہا کہ موٹر ویز اور ہائی ویز پر گرین بیلٹ بھی بنائی جائے گی، پودے بھی لگائیں جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…