پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

افغان جنگ کا خاتمہ، مفاہمتی عمل پاکستان کی عسکری قیادت نے دو ٹوک اور واضح اعلان کر دیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(نیوز ڈیسک) عسکری قیادت نے ہر طرح کے بیرونی خطرات سے تحفظ ،امن استحکام اور ملکی ترقی کیلئے پاکستانی عوام کے بہترین مفاد میں تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کامیابی سے ہمکنار ہو گا۔جمعرات کو آئی ایس پی آر کے مطابق 216 ویں کور کمانڈرز کانفرنس چیف آف آرمی سٹاف

جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کے دوران خطے کی سیکیورٹی اور لائن آف کنٹرول سمیت مشرقی و مغربی سرحدوں کی صورتحال پر خصوصی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے جیو سٹریٹجک صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ ملک کی اندر ونی سیکیورٹی کی غرض سے جاری سٹیبلیٹی آپریشنز پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے علاقائی طرز فکر کی اہمیت اجاگر کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کہ افغان مفاہمتی عمل کامیابی سے ہمکنار ہو گا اور تمام فریقین کی حمایت سے افغان جنگ ایک پر امن منطقی انجام تک پہنچے گی۔ اجلاس کے دوران ہر طرح کے بیرونی خطرات سے تحفظ کے بھر پور عزم کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسداد دہشتگردی کے عسکری آپریشنز سے حاصل شدہ کامیابیوں کو مستحکم کیا جائیگا جن کی وجہ سے ملکی سیکیورٹی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے اور ملک سماجی اقتصادی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے ۔ اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسداد دہشتگردی کے عسکری آپریشنز سے حاصل شدہ کامیابیوں کو مستحکم کیا جائیگا جن کی وجہ سے ملکی سیکیورٹی صورتحال بہتری کی طرف گامزن ہوئی ہے اور ملک سماجی اقتصادی ترقی کی راہ پر چل پڑا ہے ۔ عسکری قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ امن استحکام اور ملکی ترقی کیلئے پاکستانی عوام کے بہترین مفاد میں تمام ریاستی اداروں کی حمایت جاری رکھی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…