بدھ‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2025 

الوداع پیپلزپارٹی شوکت بسرا نے پیپلزپارٹی چھوڑ کر کس بڑی جماعت میں شمولیت کا اعلان کر دیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڑ توڑ کے ماہرجہانگیر ترین ایک مرتبہ پھر ایکشن میں، پیپلزپارٹی سے فارغ کئے گئے شوکت بسرا سے ملاقات، تحریک انصاف میں شمولیت کی دعوت، شوکت بسرا نے حامی بھر لی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانیوالے اور جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین ایک مرتبہ حرکت میں آگئے ہیں اور انہوں نے پیپلزپارٹی سے فارغ کئے گئے رہنما شوکت بسراسے ملاقات کی ہے۔ جہانگیر ترین نے ملاقات میں شوکت بسرا کو تحریک انصاف میں شمولیت

کی دعوت دی ہے جس پر انہوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کی حامی بھر لی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق شوکت بسرا آج وزیراعظم عمران خان سے کچھ دیر میں ملاقات میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرنے والے ہیں۔ واضح رہے کہ شوکت بسرا نے پنجاب میں پیپلزپارٹی کی گرتی ہوئی ساکھ کے پیش نظر جنرل الیکشن 2018میں پیپلزپارٹی کا ٹکٹ لینے سے انکارکرتے ہوئے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس پر انہیں پارٹی سے فارغ کر دیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سمرقند


ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…