اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈالر مزید مہنگا، اوپن مارکیٹ میں نیا ریٹ 140روپے، انٹرا بینک میں 138روپے 95پیسے میں خریدوفروخت ہوتی رہی، سٹاک ایکسچینج 100انڈیکس میں 300سے زائد پوائنٹس کی کمی۔ تفصیلات کے مطابق معاشی پالیسیوں میں عدم استحکام اور تسلسل نہ ہونے کے باعث روپیہ ایک مرتبہ پھر دبائو میں نظر آرہا ہے اور ڈالر مزید مہنگا
ہو گیا ہے۔ ریخ میں دوسری بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر 70 پیسے مہنگا ہو کر 140 روپے پر ٹریڈ کرنے لگا۔ انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ہوا اور 138 روپے 95 پرلین دین ہوا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی 100انڈیکس میں کمی دیکھی جا رہی ہے اور 100انڈیکس 300سے زائد پوائنٹس میں کمی کے بعد 37ہزار 992پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔