اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس کی پرانی یونیفارم یکم جولائی سے بحال ہو جائیگی، پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یکم جولائی سے پنجاب پولیس کی پرانی یونیفارم بحال ہو جائیگی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانی وردی کی بحالی کے حوالے سے وزیراعظم نے کوئی ہدایت نہیں دی ، یہ فیصلہ آئی جی پنجاب کا ہے اور آئی جی پنجاب پرانی یونیفارم استعمال کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ
پنجاب پولیس کی وردی شہباز شریف کے دور میں تبدیلی ہوئی تھی جس پر کثیر رقم خرچ کی گئی ۔ پرانی وردی کی بحالی پر آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیم کا کہنا ہے کہ پرانی وردی کی بحالی کا فیصلہ افسروں اور اہلکاروں کی تجاویز کی روشنی میں خصوصی کمیٹی نے کیا، موجودہ وردی کا سٹاک ختم، پرانی وردی یکم جولائی 2019 سے صوبے بھر میں مکمل بحال ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ یونیفارم پر افسران اور اہلکاروں نے تحفظات کا اظہار کیا تھا، نئی یونیفارم سے صوبائی سرحدوں پر آپریشنز میںپولیس کو دشواری کا سامنا ہے۔