اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریلوے خسارہ کیس، سابق وفاقی وزیر ریلوے سپریم کورٹ میں پیش، نیب ملزمان کے کمروں میں کیمرے لگے ہوئے ہیں، جب بھی موقع ملا کیمرے ہٹوائیں گے، سعد رفیق کی عدالت کے باہر میـڈیا سے گفتگو۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو آج سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ کیس میں پیش کیا گیا۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نیب ملزمان کیساتھ انسانی حقوق کے برخلاف سلوک کیا جا رہا ہے ان کے کمروں میں
کیمرے لگے ہوئے ہیں ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب بھی موقع ملا یہ کیمرےہٹوائیں گے۔ قبل ازیں چیف جسٹس کی عدالت میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مجھے رات کو نوٹس ملا ہے ، میرے وکیل کامران مرتضیٰ کوئٹہ میں ہیں جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ وہ کب تک آئیں گے ، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ میرا ان سے کوئی رابطہ نہیں، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو جلدی تو نہیں جس پر سعد رفیق نے کہا کہ مجھے کوئی جلدی نہیں۔ چیف جسٹس نے کیس کی سماعت 26دسمبر تک ملتوی کر دی۔