وزیراعظم عمران خان کے معاونین خصوصی کی تعداد میں ایک اوراضافہ، مجموعی تعداد کتنی ہوگئی؟ حیرت انگیز انکشاف

11  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کردیا گیا،یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی کی تعداد 7 سے بڑھ کر 8 ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر یوسف بیگ مرزا کو وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے میڈیا تعینات کردیا گیا ہے ۔کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی اعزازی طور پر کی گئی ہے۔یوسف بیگ مرزا کی تعیناتی کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی کی تعداد 7 سے بڑھ کر 8 ہوگئی، مرزا شہزاد اکبر، افتخار درانی، نعیم الحق، سید ذوالفقار عباس بخاری، شہزاد قاسم، علی نواز اعوان اور محمد عثمان ڈار وزیراعظم کے معاون خصوصی ہیں۔یاد رہے کہ یوسف بیگ مرزا تین مختلف حکومتی ادوار میں تین مرتبہ پی ٹی وی کے ایم ڈی کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ کئی نجی چیلنجز کی لانچنگ ٹیم کا بھی حصہ رہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…