بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جس کو شراب پینی ہوتی ہے وہ کہیں سے بھی پی لیتا ہے، سستی شہرت کیلئے قرارداد لانے کی کوشش کی گئی،فواد چوہدری حکومتی رکن اسمبلی پر ہی برس پڑے،بڑا دعویٰ کردیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس کو شراب پینی ہوتی ہے وہ کہیں سے بھی لے کر پی لیتا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت ہوا جس میں حکومتی اقلیتی رکن رمیش کمار نے شراب کے لائسنس کی منسوخی کا بل پیش کیا اور اس پر رائے شماری کرانے کا مطالبہ کیا۔حکومتی رکن کے بل کی حمایت متحدہ مجلس عمل کے ارکان نے بھی کی جب کہ رمیش کمار نے کہا کہ شراب تمام مذاہب میں حرام ہے لہٰذا اس کی فروخت بند کی جائے۔

پارلیمانی سیکرٹری قانون ملیکہ بخاری نے کہا کہ ایسا بل پہلے بھی پیش ہو چکا ہے مگر نتیجہ نہیں نکلا لہٰذا بل متعلقہ کمیٹی کو بھیج دیا جائے۔حکومتی رکن نے بل پر ووٹنگ کرانے کا مطالبہ کیا لیکن بل پر ڈپٹی اسپیکر نے رائے لی اور کثرت رائے سے بل پیش کرنے سے روک دیا گیا۔اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سستی شہرت کیلئے شراب کی قرارداد لانے کی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ جس کو شراب پینی ہوتی ہے وہ کہیں سے بھی پی لیتا ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…