بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

امریکہ،نیو جرسی میں دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ،پاکستانی کمیونٹی کے دِل کھول کر عطیات، بڑی رقم جمع کرلی گئی

datetime 11  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)امریکی ریاست نیو جرسی میں دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے تقریباً 3لاکھ ڈالرز کی رقم جمع کرلی گئی۔ گزشتہ روز تحریک انصاف نیویارک کے زیر اہتمام نیوجرسی پاکستان میں دیامربھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ ریزنگ کیلئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب میں بزنس کمیونٹی، پاکستانی ڈاکٹرز و دیگر شخصیات نے ڈیم فنڈز کیلئے د ل کھول کر اپنے عطیات جمع کرائے، اور تقریباً 3لاکھ ڈالرز کی رقم جمع کرلی گئی ہے۔تقریب میں پاکستان تحریک انصاف کے

سینیٹر فیصل جاوید خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔اپنے خطاب میں فیصل جاوید خان نے کہا کہ ڈیم فنڈ میں جمع ہونے والی رقم چیف جسٹس آف پاکستان کے ڈیم فنڈ اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی، ہم اوورسیز پاکستانیوں کا جذبہ دیکھ رہے ہیں، دبئی میں آدھے گھنٹے میں ایک ملین ڈالرز اکٹھے ہوئے۔ تقریب میں نیوجرسی کے عارف خان اور پاکستانی قونصل خانے کے قائمقام قونصل جنرل نعیم چیمہ نے بھی شرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…