بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

دریائے سندھ پر کسی قسم کا ڈیم قبول نہیں کرینگے ، پارلیمنٹ چیف جسٹس کیخلاف کارروائی کرے،اہم سیاسی شخصیت نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 10  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(آن لائن) سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر کسی قسم کا ڈیم قبول نہیں کرینگے ۔ چیف جسٹس عدالتوں کے معاملات دیکھنے کے بجائے دیگر مسئلوں میں پھنسے ہوئے ہیں ، وہ ڈیم کی تعمیر کیلئے چندہ مہم چلارہے ہیں ، انہوں نے لندن جاکر چندا جمع کیا ، ہم پارلیمنٹ سے کہتے ہیں کہ وہ چیف جسٹس کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں ،

حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس جنوری میں اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گے پھر ان سے پوچھیں گے کہ ڈیم کی چوکیداری کیسی چل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 6مجھ پر لگائے پھر ڈیم بنالیں، پورے سندھ کے عوام ڈیم کیخلاف نکلیں گے سب پر آرٹیکل 6لگاکر انہیں جیلوں میں بھیج دیں۔ ملک میں پانی میں اضافے کی ضرورت ہے نہ کہ پانی کو قید کرناہے۔ جوڈیم دریائے سندھ پر بنے گا وہ سندھ میں خشک سالی کا سبب ہوگا۔ ہم اپنی نسلوں کو قحط سالی میں نہیں دھکیل سکتے، سندھ کا بچہ بچہ ڈیم کیخلاف اٹھ کھڑا ہوگا۔ سندھ کی گلی گلی، چپے چپے میں ڈیم مخالف تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے حکومت میں آنے سے پہلے کہا تھا کہ ہماری حکومت مکمل جمہوری ہوگی، ہر طرف خوشحالی ہوگی لیکن یہ آمریت سے بھی بدتر حکومت ہے ، ان کے 100دن کی کارکردگی میں ان کے سارے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے اور ان کی حکمرانی کا بھانڈا پھوٹ گیاہے۔کہا کہ عمران خان کٹھ پتلی وزیراعظم ہیں جو بیرونی اشاروں پر چلتے ہیں ۔ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفساد کے نتیجے میں سندھ میں آنے والے پناہ گزیروں کو سندھ میں ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا جانا چاہئے۔ سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر کسی قسم کا ڈیم قبول نہیں کرینگے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…